Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس انفلونزا کی طرح رہ جائے گا : سکریٹری صحت

’بچوں کو دی جانے والی خوراک بڑوں کی خوراک کی آدھی مقدار ہے‘ (فوٹو: عمان الیوم)
سکریٹری وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفلونزا کی طرح باقی رہے گا تاہم اس کی شدت کم ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر وزارت صحت کے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’وبائی صورتحال سے ہم باہر نکل آئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت نے 5 سال سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے‘۔
’بچوں کو دی جانے والی خوراک بڑوں کی خوراک کا آدھا حصہ ہے اور انہیں دو مراحل میں دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے علم میں ہے کہ دنیا میں انتہائی نادر حالات ایسے بھی ہیں جن میں ویکسین لینے کے بعد بچوں کے دل کی مسل میں ورم آگیا ہے‘۔
’تاہم یہ شرح انتہائی کم ہے البتہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ خود کورونا کے لاحق ہونے سے دل کے مسل میں ورم ہونے کا امکان اس سے کہیں زیادہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے تاہم معاشرے کو وائرس سے محفوظ کیا جائے‘

شیئر: