Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواب پورا ہوگیا،وکی کوشل

 ممبئی ...بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ سنجے دت کی بایوپک میں کام کرنا میرے لئے خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنارہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ وکی کوشل کا بھی اہم کردار ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ناظرین فلم میں سنجے دت کے کردار میں رنبیر کپور کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے فلم پر بہت محنت کی ہے، وہ کردار میں پوری طرح ڈھل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی بایوپک میں کام کرنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔اپنی حقیقی زندگی میں راجکمار ہیرانی، ابھیجیت جوشی (مصنف)، رنبیر کپور اور ودھو ونود چوپڑا کا بڑا پرستار رہا ہوں ۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ خواب میں جی رہا ہوں۔ شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ فلم میں سنجے دت کے قریبی دوست کے کردار میں ہوں۔ 

 

شیئر: