Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد شامی سنچورین ٹیسٹ کے ہیرو، جنوبی افریقہ کو شکست

ٹیمبا باوما 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ نے 99 رنز پر چار وکٹوں کے نقصان سے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن 305 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے کپتان ڈین الگر 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیمبا باوما 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈین بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ جسپریت بمرا اور محمد شامی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ انڈیا کی جیت میں محمد شامی کی بہترین بولنگ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کے ایل راہل کے 123 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 327 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کے ایل راہل کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں محمد شامی کی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور صرف 197 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ صرف ٹیمبا باوما 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
تاہم جنوبی افریقن بولرز کی بہترین بولنگ کی بدولت انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کگیسو رباڈا اور مارکو جینسن نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کے ایل راہل کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

شیئر: