Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا متاثرین میں کمی کے اسباب کیا ہیں؟ 

متاثرین کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی  گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں النقاھۃ ہسپتال میں انسداد متعدی امراض کے ادارے کی ڈائریکٹر بدریہ الفیفی نے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کمی کے اسباب بیان کیے ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بدریہ الفیفی نے کہا کہ ‘مملکت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی  گئی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’کورونا وبا کے بیشتر نازک کیسز  ایسے افراد کے ہیں جنہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کمی ایس او پیز کی پابندی اور مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا نتیجہ ہے‘۔ 
یاد رہے کہ جمعے کو 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے 3 ہزار 555 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار 624 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 23 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی طورپر 6 لاکھ 57 ہزار 995 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: