Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا 

 آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے دارالحکومت ریاض کے المغرزات محلے میں واقع تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ المغرزات محلے کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی کی اطلاع ملی فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 

 شہری دفاع نے جنوری میں آتشزدگی کے  4400 واقعات نمٹائے ہیں(فوٹو عاجل) 

 آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کے شعلے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیل رہے تھے۔ آگ پر قابو پا کر آس پاس کی دکانوں کو بچالیا۔
واضح رہے کہ  شہری دفاع نے جنوری میں آتشزدگی کے  4400 واقعات نمٹائے ہیں۔ 

شیئر: