Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ٹینس اسٹار جوہانا کونٹا ٹاپ ٹین میں شامل

پیرس... برطانیہ کی ٹینس اسٹار جوہانا کونٹا ڈبلیو ٹی اے کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے یہ پوزیشن سڈنی اور میامی میں ٹورنامنٹ جیت کر حاصل کی۔ ان کی حریف ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ایک درجہ کم ہوکر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ پیرس میں جرمنی کی اینجلک کربر پہلے ، سرینا ولیمز دوسرے ، کیرولینا ولیسکووا تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سیمونا ہیلپ پانچویں اور وینس ولیمز دسویں نمبر پر ہیں۔ جوہانا کونٹا پیر سے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن ایونٹ میں کندھے میں تکلیف کے باعث حصہ نہیں لیں گی۔ انہو ںنے اپنے ایک بیا ن میں کہاکہ چارلسٹن بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس میں حصہ لینے کی خواہشمند تھی لیکن کاندھے میں معمولی زخم اور بیماریسے حصہ لینے سے قاصر ہوں۔ دریں اثناءسوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اتوار کو میامی اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دینے کے بعد اے ٹی پی کی تازہ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
 

 

شیئر: