Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ میں کون سے 16 کام آن لائن کیے جا رہے ہیں؟

جوازات کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ 16 امورآن لائن ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے جوازات کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت محکمہ پاسپورٹ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے بہت سے کام اکر رہا ہے۔ ان کاموں کے لیے دفاترآنے کی ضرورت نہیں۔ یہ سہولت وقت بچانے کے لیے دی جارہی ہے۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’عسکری اداروں کے اہلکار سفری اجازت نامہ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے عملے اور زائرین کی مملکت آمد سے متعلق استفسار، فنگر پرنٹسِ مطلوبہ خدمات فیس کا بیلنس یا مقیم غیرملکی کی رپورٹ کے بارے میں معلومات سمیت کئی کام آن لائن انجام دیے جارہے ہیں‘
بیان میں محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ اقامے کے موثر ہونے نہ ہونے، مقیم غیرملکیوں کی ہیلتھ انشورنس کے موثر ہونے، اہل خانہ سے متعلق معلومات، پاسپورٹ سے متعلق استفسار، سفر کے ریکارڈ، بیرون مملکت سے عملے کی واپسی سے متعلق استفسار، حج کے استحقاق، خروج و عودہ ویزے کے ریکارڈ اور سرحدی اندراج نمبر معلوم کرنے کے  لیے مقامی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں یہ تمام کام آن لائن انجام دیے جارہے ہیں‘۔ 

شیئر: