Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری

منصوبے کے تحت تعزصوبے میں 980 سرنگیں صاف کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے یمنی صوبے تعزمیں مزید 980 بارودی سرنگیں صاف کر دیے ۔ سعودی عرب کی جانب سے  یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے خصوصی منصوبے’مسام‘ پر کام کررہا ہے ۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کے ماتحت مذکورہ ادارے نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارودی سرنگیں صاف اور ایسے بم جو پھٹے نہیں تھے کوناکارہ بنایاجارہا ہے ۔ کئی بارودی سرنگوں کو اڑانے کی کارروائی کے مناظر بھی ویڈیو کلپ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ 
سعودی عرب  کی جانب سے 12 مارچ 2022 کو جاری  بیان میں کہا گیا تھا کہ عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بڑے حصے کو بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شبوہ صوبےمیں 77 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مسام منصوبہ بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود سے یمنی علاقوں کو نجات دلانے کےلیے کام کر رہا ہے۔ اس کے تحت یمنی شہریوں کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے

شیئر: