Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کی دی گئی سزا وارننگ ہے ،خواجہ آصف

اسلام آباد... وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی ۔ ہندوستانی ایجنٹ کلبھوشن کو سزا شرپسند عناصر کے لئے وارننگ ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ ہند پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ پاکستان کو مغربی سرحد سے بھی جارحیت کا سامنا ہے۔ ملکی دفاع کے لئے دی گئی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون اور پاکستانی فورسز پوری قوت سے دشمنوں کے خلاف حرکت میں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایسی کارروائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پاکستان کے قانون کے مطابق ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہند عالمی سطح پر یہ معاملہ لے کر گیا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہند ،پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو تو شور مچائے گا کلبھوشن ہندوستانی حکومت کی سرپرستی میں پاکستان آیا تھا پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔

 

شیئر: