Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد الحرام کی زمینی منزل اور صحن عمرہ زائرین کےلیے مختص

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کی زمینی منزل اور خانہ کعبہ کے اطراف واقع صحن عمرہ زائرین کےلیے مختص ہو گا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں متوقع اضافے کے پیش نظر مطاف اور حرم شریف کی زمینی منزل عمرہ زائرین کےلیے مختص کی جارہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں زائرین کی گنجائش کو مدِ نظر رکھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ رمضان میں عمرہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ آرام و راحت اور سکون و اطمینان کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف، صفا و مروہ کی سعی اور طواف کی سنتیں کسی رکاوٹ کے بغیر اد اکر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش یہ بھی ہے کہ دیگر زائرین کو رمضان میں تراویح، تہجد سمیت دیگر عبادتوں کی ادائیگی میں کسی طرح کی زحمت نہ ہو۔

شیئر: