Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق جانے کےلیے آن لائن اجازت نامے کے اجرا کی سہولت

ابشر کے ذریعے عراق سفر کا پرمٹ آن لائن حاصل کیا جاسکے گا(فوٹو عاجل) 
سعودی محکمہ پاسپورٹ نےعراق جانے کےلیے آن لائن سفر پرمٹ کے اجرا کی سہولت دی ہے۔ ابشر کے ذریعے عراق سفر کا پرمٹ آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔  
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’اب تک عراق جانے کےلیے سفر پرمٹ کے اجرا کی باقاعدہ کاغذی کارروائی ضروری تھی۔ آئندہ یہ کام آن لائن ہو گا جو لوگ عراق جانا چاہتے ہوں وہ ابشر کے ذریعے سفری پرمٹ آن لائن جاری کراسکیں گے۔ یہ پرمٹ انہی لوگوں کو ملے جو مقررہ شرائط و ضوابط پوری کر رہے ہوں‘۔  
محکمہ پاسپورٹ نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’امیدوار ابشر کے اپنے اکاونٹ پر جاکر خدماتی آپشن کا انتخاب کریں پھر جوازات کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے بعد نئی درخواتین پیش کرنے والی سہولت کی نشاندہی کی جائے۔ اس کے بعد درخواست کی نوعیت متعین کی جائے‘۔
’درخواست میں بتایا جائے کہ وہ مستثنیٰ ملکوں کا سفری اجازت نامہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ذیلی عنوان ہو گا جس کے تحت عراق کےلیے سفر پرمٹ کی نشاندہی کی پھر امیدواراپنی رہائش کے قریب واقع کیمٹی کا نتخاب کرے اس کے بعد درخواست مختصر ترین الفاط میں تحریر کرے‘۔
بیان کےمطابق’ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، سفر میں جانے والے اہل خانہ کے کارڈ کی فوٹوکاپی منسلک کی جائے‘۔
’ویب سائٹ پر موجود اجازت نامہ کا فارم بھی منسلک کریں۔ منسلک کاغذات کے خانے میں علاقے کے عمدہ (کونسلر) سے رہائش کا مصدقہ کاغذ بھی منسلک کرنا ہو گا‘ ۔  

شیئر: