Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں رواں برس مہنگائی میں 12.1 فیصد اضافہ

کھانے پینے کی اشیا، تمباکو اور کپڑوں میں 5.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے  کہا ہے کہ  مارچ  2021 کے مقابلےمیں روا ں برس ماہ مارچ میں اشیا کے تھوک  نرخ 12.1 فیصد بڑھ گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات  کا کہنا ہے کہ زرعی پیداوار اور مچھلیوں میں 15.8 فیصد، کھانے پینے کی اشیا، تمباکو اور کپڑوں میں 5.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ گزشتہ سال کے ماہ مارچ کے حوالے سے ہے۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ گوشت، مچھلیوں، پھلوں، سبزیوں اور روغنیات کے نرخ 12.1 فیصد بڑھے ہیں جبکہ خام اشیا اور معدنیات کے نرخوں میں  5.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ قابل نقل و حمل دیگر اشیا کے نرخوں میں 16.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ کیمیکل اشیا کے نرخوں میں 65.4 فیصد اضافہ رہا۔ ریفائنڈ تیل مصنوعات کے نرخوں میں 16.6 فیصد، معدنیاتی مصنوعات کے نرخوں میں 10.2 فیصد کا  اضافہ ہوا۔ 

شیئر: