Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل: ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر ڈاکٹر نے خود کشی کرلی، ویڈیو دیکھئے

جبیل: جبیل میں عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر ایک غیر ملکی خود کشی کرلی۔ خود کشی کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ جبیل پولیس نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود کشی کرنے والے تارک کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ جبیل پولیس کے ترجمان کرنل زیاد عبد الوہاب الرقیطی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خود کشی کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ خود کشی کرنے والے عرب شہری تھا۔ وہ دانتوں کا ڈاکٹر تھا۔ اس نے عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔ یہ وہ عمارت ہے جس میں محکمہ ڈاک کا دفتر ہے۔ ہلال احمر کی ٹیمیں جب موقع پر پہنچیں تو اس وقت تک وہ زندہ تھا تاکہ اسپتال پہنچ کر وہ چل بسا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: