Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بیوی بچوں کو زدوکوب کرنے والا شہری گرفتار 

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے بیوی اور بچوں کو زدوکوب کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ شدید زدوکوب کیا گیا، اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں اسے ضرب نہ لگی ہو۔
ریاض پولیس نے مقامی شہری کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔ الزام ثابت ہونے پراس کے خلاف گھریلو تشدد پر مقررسزا نافذ کی جائے گی۔

شیئر: