Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے ہوٹل میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا 

ہوٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی محکمہ شہری دفاع نے ڈاؤن ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ 
 الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے  ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ ہوٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’ڈاؤن ٹاؤن‘ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ الراشدیہ، البرشا اور الاتحاد میں موجود فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا‘۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کی چھت پر موجود ایئرکنڈیشن سسٹم میں لگی تھی۔ 
فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی جبکہ امدادی ٹیموں نے ہوٹل میں موجود افراد کو بحفاظت نکالا۔ 
شہری دفاع فیلڈ کمانڈر نے بتایا کہ’ 28 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔ اطراف کے ہوٹلوں کو بھی آگ کی زد میں آنے سے بچایا گیا۔‘

شیئر: