Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر حوثیوں کے میزائل حملے روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، جیمز میٹس

ریاض - - - - امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔ان حملوں کا مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے ۔ وہ ریاض پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دور نئے امریکہ کاآغاز ہو گا ۔ دورے کے دوران انتہا پسند تنظیم داعش کا صفایا کرنے کیلئے دوست ممالک کی حمایت حاصل کرینگے ۔ شامی مسئلے سے متعلق امریکی پالیسی میں ہونیوالی تبدیلیوں سے عرب قیادت کو آگاہ کرینگے ۔ ذرائع نے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحادی افواج کی براہِ راست مدد کیلئے بھی اقدامات کا اعلان متوقع ہے ۔ امریکی وزیر دفاع جبوتی میں امریکی فوجی اڈے کا بھی دورہ کرینگے جو بحر احمر کی جنوبی گزرگاہ میں واقع ہے اور جہاں سے یمن اور صومالیہ میں آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے ۔ یہ فوجی اڈہ چین سے وابستہ فوجی تنصیب سے چند میل کے فاصلے پر ہے۔ریاض میں امریکی سفارتخانے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

شیئر: