Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع

یمن سے 347,000 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں 33.292 ملین ڈالر کی لاگت سے حوثی باغیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ (مسام) کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2018 میں شروع ہونے والے مسام منصوبے نے یمن سے تقریباً 347,000 مختلف قسم کی اینٹی پرسنل اور اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن الربیعہ نے کہا کہ  اس معاہدے کی تجدید یمنی بھائیوں کی جانب مرکز کی ذمہ داری کے احساس کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے تیار اور نصب کی گئی بارودی سرنگیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام  پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الھاھل، الحدیدۃ، شبوہ اور تعزمیں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں۔ اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
مسام مقامی ماینننگ انجینئروں کو تربیت دیتا، انہیں جدید سازوسامان فراہم کرتا اور متاثرین کی مدد کرتا ہے۔

شیئر: