Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منٰی: حجاج میں آب زم زم کی تقسیم

رمی کے تینوں دن حجاج کرام میں زمزم تقسیم کیا جائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
’زمازمہ‘ کمپنی نے مکہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے تعاون سے حجاج میں آب زم زم کی تقسیم کی مہم شروع کی ہے۔ مہم کا عنوان’ مشروب زمزم‘ رکھا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق الزمازمہ کمپنی کی جانب سے 300 ملی لیٹروالی بوتلیں منی میں جمرات پل اور اسکے اطراف میں حجاج میں تقسیم کی جائیں گی۔ 
ایام تشریق یعنی رمی کے تینوں دن حجاج کرام میں 10 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے رضاکاروں کی ٹیمیں جمرات پل اور مسجد البیعہ کے اطراف میں موجود ہیں جو حجاج میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کررہی ہیں۔ 
زما زمہ کمپنی کی جانب سے رضاکاروں کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے جو منی میں جمرات پل اور مسجد البیعہ کے قریب موجود ہیں۔ رضا کار وہاں آنے والوں میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کررہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: