Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: فٹ پاتھ پر زمزم فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

مکہ مکرمہ۔۔۔ العزیزیہ بلدیہ کے اہلکاروں نے الھدا شاہراہ پر خلاف قانون آب زمزم فروخت کرنے والوں کی عارضی دکانیں ہٹوا دیں۔ بلدیہ نے انتباہ جاری کیا کہ آئندہ جو بھی اس طرح سے آب زمزم فروخت کرتا پایا جائے گا اس کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بیٹھے افراد سے آب زمزم نہ خریدیں۔ اول تو ان کی بابت یقین نہیں ہوتا کہ وہ اصلی زمزم ہی فروخت کررہے ہیں ، دوم یہ لوگ آب زمزم کے کین دھوپ میں رکھے ہوتے ہیں جس سے پانی ضرر رساں ہوجاتا ہے۔
 

شیئر: