Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض پر13ہزار سال قبل شہابیہ گراتھا

قبہ کلی ، ترکی - - - -- کچھ سائنسدانوں نے ترکی کے مشہور سیاحتی علاقے قبہ کلی تاپے میں بنے ہوئے صدیوں پرانے ستونوں پر بنی ہوئی ش شبیہوں اور تحریروں کا جائزہ لیا تو بہت سی حیرت انگیزباتیں معلوم ہوئیں۔ ان تحریروں اور تصاویر کے خالق اپنے خاص اندازاور اشاریوں میں ستونوں پر یہ بات کندہ کردی تھی کہ گیارہ ہزار قبل مسیح میں بہت بڑا شہابیہ گرا تھا یعنی یہ واقعہ اب سے 13ہزار سال قبل کا ہے اوراسی واقعہ کے نتیجے میں برف کازمانہ شروع ہوا جو ایک ہزار سال تک برقرار رہا اور یہی وہ زمانہ تھا کہ انسان نے کاشتکاری کا ہنر سیکھا اور تہذیب نے انسانی زندگی میں اپنا پہلا قدم رکھا۔ ان ستونوں پر ایک تصویر کسی سربریدہ شخص کی بھی ہے جو شاید شہابیہ گرنے کے نتیجے میں ہونے والی انسانی تباہی اور ہونے والے جانی نقصانات کی علامت ہے۔ اس واقعہ کے نتیجے میں بڑے بڑے قوی الجثہ قسم کے ان ہاتھیوں کی پوری نسل بھی ختم ہوگئی جن کے بدن پر بڑے بڑے بال ہوتے تھے ۔ یہ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سائنسدانوں نے ترکی کے دورے کے بعد مرتب اور جاری کی ہے۔

شیئر: