Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مداح کی جانب سے ہاتھ پکڑنے پر شاہ رخ خان چونک گئے

شاہ رخ خان کی 2023 میں تین فلمیں پٹھان، ڈنکی اور جوان ریلیز ہو رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اسی سلسلے میں شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے بعد لندن سے واپس ممبئی پہنچ گئے ہیں۔
ممبئی واپسی پر شاہ رخ خان کے ساتھ ائیر پورٹ پر ان کے بیٹے آریان خان اور ابرام خان بھی موجود تھے کہ اسی دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر شاہ رخ خان چونک گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹوں کے ساتھ آرہے تھے کہ اچانک سے ایک مداح نے ان کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر شاہ رخ خان چونک کر پیچھے ہٹ گئے اور ان کے بیٹے آریان خان نے انہیں سہارا دے کر ساتھ چلا لیا۔
فلم ڈنکی کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
شاہ رخ خان کی 2023 میں تین فلمیں پٹھان، ڈنکی اور جوان ریلیز ہو رہی ہیں۔
مداح کی شاہ رخ خان کے ساتھ اس حرکت پر فوٹو اور وڈییو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
رِنکی آرو لکھتی ہیں کہ ’سچ میں پلیز کسی کو اس کی مرضی کے بغیر چھونا بند کریں، یہ بہت بری حرکت ہے۔‘

فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں (فائل فوٹو: پَنک وِلا)

پوجا ساہا کہتی ہیں کہ ’لوگوں کو اپنے اوپر کنٹرول ہونا چاہیے۔ جا کر سیدھا ہاتھ پکڑ لیا، ارے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہے اکیلا نہیں ہے۔‘
منت خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ کیسا رویہ ہے؟ وہ کیسے اس کی اجازت کے بغیر اسے چھو سکتا ہے؟ لوگ دن بدن عجیب ہوتے جارہے ہیں۔‘
وندنا نے کہا ہے کہ ’اس آدمی کو تھپڑ پڑتے پڑتے رہ گیا، یہ کیا طریقہ ہے؟‘

شیئر: