Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خواتین کا پہلا سکاؤٹ کیمپ

آئندہ ہفتے کیمپ باحہ سے عسیر ریجن منتقل ہوگا (فوٹو العربیہ نیٹ)
 باحہ ریجن میں لیڈیز سکاؤٹ کیمپ سعودی میڈیا کی سرخیوں میں آیا ہوا ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار 100 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔
 کیمپ وزارت تعلیم کے ماتحت ہے۔ اس میں مملکت کے مختلف صوبوں اور کمشنریوں سے تعلق رکھنے والے 9 تعلیمی اداروں کی نمائندہ طالبات  اور سکاؤٹ کمانڈر شریک ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مشیر سیکریٹری تعلیمی پروگرام ڈاکٹر ایمان الفریدی نے کہا کہ کیمپ لیڈیز سکاؤٹس کی تاریخ کا پہلا ہے۔

9 تعلیمی اداروں کی نمائندہ طالبات اس میں شریک ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

 آئندہ ایام میں مملکت کے تمام علاقوں میں لیڈیز سکاؤٹس کیمپ کی بنیاد ثابت ہوگا۔ آئندہ ہفتے یہ کیمپ باحہ سے عسیر ریجن منتقل ہوگا پھر الاحسا میں لگایا جائے گا۔ اس کے ذریعے سکاؤٹ سرگرمیوں کو فروغ اور قومی اقدار کو استحکام حاصل ہوگا۔  
الفریدی نے کہاکہ اس قسم کے کیمپ طالبات کو قومی فرائض کی ادائیگی کا اہل بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
سکاؤٹس کیمپ میں  ٹریننگ حاصل  کرنے والی طالبات عمرہ  اور حج  کے زائرین کی خدمت کرکے  ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ رضاکارانہ سرگرمیوں میں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سکاؤٹس کے ہم پلہ کردار ادا کرسکیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: