Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابھی خریداری کریں ادائیگی بعد میں‘ دبئی میں سپیشل آفر

ادائیگی 3 تا 6 ماہ کے دوران قسطوں میں کی جاسکتی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
 الامارات دبئی نیشنل بینک اور عمار کمپنی نے  دبئی کے معروف تجارتی مراکز میں صارفین کے لیے سپیشل سہولت ’ابھی خریداری کریں ادائیگی بعد میں‘ متعارف کرائی ہے۔ اس کے تحت صارفین اپنی سہولت سے مطلوبہ سامان خرید سکیں گے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق یہ سہولت 16 اگست 2022 سے 23 ستمبر تک  جاری رہے گی۔ صارفین خریداری کی رقم 3 سے 6 ماہ کے دوران قسطوں میں ادا کرسکیں گے۔ 
نئی سہولت الامارات دبئی نیشنل بینک کارڈ ہولڈرز (U) سے حاصل کرسکیں گے۔ یہ کارڈ الامارات دبئی نیشنل بینک اوراعمار کمپنی کے الولا پروگرام (U) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔ 
عمار کمپنی اور الامارات دبئی بینک کا کہنا ہے کہ صارفین دبئی مال، دبئی ہیلز مال، دبئی مارینا مال اور عمار ہاؤسنگ کمپلیکس کے تمام شاپنگ سینٹرز سے خریداری کرسکیں گے۔ 
 کارڈ استعمال کرکے 500 درہم سے زیادہ کا سامان خریدنے کی سہولت ہوگی۔ اس پیشکش کے تحت ریستورانوں  سے بھی کھانے پینے کی اشیا حاصل کر سکیں گے۔ 
 تجارتی مراکز کے وہ صارفین جو ایک ہزار درہم یا اس سے زیادہ خرچ کریں گے انہیں یومیہ 4 ہزار درہم کا انعام جیتنے کا بھی موقع  ملے گا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: