Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اونٹ کے دیو ہیکل مجسمے کی منتقلی

مجسمے کی منتقلی کے لیے کرینوں کا استعمال کیا گیا۔( فوٹو سبق)
 سعودی اونٹ فیڈریشن نے طائف میں دنیا میں اونٹ کا سب سے بڑا مجسمہ العرفا سے اونٹ دوڑ کے تاریخی میدان میں منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق او نٹ کے مجسمے کی منتقلی کے لیے دیوہیکل کرینوں کا استعمال کیا گیا۔
اسے اونٹ دوڑ کے تاریخی میدان میں اسٹیل سے بنے چبوترے پر اسے نصب کیا گیا ہے۔ مجسمے کے مختلف حصوں کو کھولنے اور فکسڈ کرنے کے ماہرین کی مدد لی گئی۔ 

دیوہیکل مجسمے کا اندراج 2019 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا گیا تھا۔(فوٹو سبق)

اونٹ کا دیوہیکل مجسمہ  اونٹوں کی دوڑ کرانے والی طائف فیڈریشن نے تحفے کے طور پردیا ہے۔سعودی عرب میں اونٹوں کی دوڑ کا رواج قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے۔ آباؤ اجداد کی اس روایت کو نئی نسل زندہ رکھے ہوئے ہے۔ 
یاد رہے کہ اونٹ کے دیوہیکل مجسمے کا اندراج 2019 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا گیا تھا۔ یہ دس میٹر اونچا اور5 میٹر چوڑا ہے۔ اس میں51 ہزار سے زیادہ بلب لگے ہوئے ہیں۔  

شیئر: