Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بارش کا سلسلہ شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں سے شروع ہوگا‘

اس مرتبہ زیادہ بارشووں کی توقعات ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم خزاں شروع ہوچکا ہے اور بارش کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ بارش کا سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں سے شروع ہوگا۔ اس مرتبہ اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔
حسین القحطانی نے کہا کہ خزاں کا موسم ایک مختصر مرحلہ ہے جو سردیوں کے آغاز سے کچھ پہلے آتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر کو حفر الباطن میں درجہ حرارت 45 ، دمام میں 44، العلا میں  43، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور تبوک میں درجہ حرارت 42، ینع میں 39، جدہ میں 37 اور طائف میں 34 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہے گا۔ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 23 سینٹی گریڈ رہنے کی امید ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: