Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : بنی مالک میں ورکشاپس بند ، بلدیہ کی کارروائیاں جاری

تمام ورکشاپس شہر سے باہر عسفان میں منتقل کی جائیں ، بلدیہ ، صنعتی زون میں تمام سہولتیں میسر نہیں ، ورکشاپس مالکان
 
جدہ ( اسٹاف رپورٹر ) ریجنل بلدیہ نے بنی مالک کے علاقے میں قائم ورکشاپس اور اسپئیر پارٹس کی دکانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ بلدیہ اور دیگر اداروں پر مشتمل کمیٹی نے علاقے کی دکانوں کی بجلی کاٹ دی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ورکشاپس کو مخصوص علاقے میں منتقل کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے  احکامات صادر کئے تھے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ورکشاپس کو عسفان  میں منتقل کیا جائے تاکہ شہر صاف ستھرا رہے اور علاقے کی رونقیں متاثر نہ ہو ں۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں شہر کے شمالی علاقے النزھہ میں قائم تمام ورکشاپس کو رواں برس کے آغاز سے بند کر دیا گیا تھا ۔ النزھہ کے علاقے  سے ہٹنے والی ورکشاپس کلو 2 اور اسکان الجنوب میں منتقل کر دی گئی جبکہ بعض لوگوں نے بنی مالک میں دکانیں کرائے پر لے کر وہاں ورکشاپس شروع کردی۔ بلدیہ کی جانب سے ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے جس میں بدھ کی صبح سے علاقے میں قائم دکانوں کی بجلی منقطع کر دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو نوٹس پہلے ہی جاری کئے جاچکے تھے ۔ اس ضمن میں ورکشاپس کے ملازمین اور مالکان کا کہنا تھا کہ عسفان کے علاقے میں جو کمپاؤنڈ بنایا گیا ہے وہاں مروجہ سہولتیں فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ بعض ورکشاپس مالکان کا کہنا تھا کہ عسفان میں جس ٹھیکیدار کے پاس وہاں کاکنٹریکٹ ہے اس نے کرایہ بھی بہت زیادہ رکھا ہے ۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: