Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں قومی ورثے کے تحفظ کےلیے معاہدے پر دستخط

حائل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہیریٹیج اتھارٹی کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی اور حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حائل میں قومی ورثے کے تحفظ اوراس کی عمارتوں اور تعمیراتی ورثے کے سائٹس کی حفاظت کے لیے شراکت داری، انضمام اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمرعبدالجبار اور ہیریٹیج اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سلطان الصالح نے ریاض میں دستخط کیے۔
معاہدے میں تعاون کے کئی شعبوں کا تعین کیا گیا ہے جن میں حائل کے ثقافتی ورثے کی سائٹس کی حفاظت، تحفظ اورعالمی ثقافتی ورثے کے مقامات، تحقیق، سروے اور آثار قدیمہ کی کھدائی کے کاموں میں تعاون شامل ہے۔
اس میں سروے اور کھدائی کے کاموں کی سائنسی اشاعت، تعمیراتی  ثقافتی ورثے کی سائٹس کے تحفظ اور خطے میں ورثے کے دیہات اور اندرونی شہروں کی ڈویلمپنٹ میں مشترکہ تعاون بھی شامل ہے۔
اس میں تعمیراتی ورثے کی عمارتوں کی بحالی، چلانے، سرمایہ کاری، درجہ بندی اور بحالی کے کاموں کی نگرانی میں شرکت کے لیے مشترکہ شراکت کا معاہدہ شامل تھا۔
معاہدے نے حائل کے صوبوں میں دستکاری کے لیے مکانات کے قیام میں تعاون کے ذریعے دستکاری کے شعبے میں مشترکہ تعاون کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد وزیٹرز کے لیے مصنوعات کی تیاری، فروخت،  نمائش اور دستکاری کو بااختیار اور تربیت دینا ہے۔
تعاون کا معاہدہ خطے کی جامع منصوبہ بندی اور ترقی میں حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کوششوں کے تناظر میں ہوا ہے۔
ہیریٹیج اتھارٹی کا مقصد قومی ورثہ سے متعلق سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بڑھانا، قومی ورثے کے شعبے کی سپورٹ، تحفظ اور ترقی کے لیے مشترکہ منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ کو فروغ دینا ہے۔
یہ مملکت میں ورثے کے شعبے کو منظم کرنے، ترقی دینے، بڑھانے اور اس کے پریکٹیشنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اتھارٹی کی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔

شیئر: