Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دیا ہے۔  چھ بچوں میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں  کالا پل کی رہائشی خاتون کے ہاں چھ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حنا نامی خاتون گذشتہ شب چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تھی۔ چیک اپ کے بعد انہیں وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے جبکہ دیگر پانچ زندہ حالت میں موجود ہیں۔ چھ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد نے ہسپتال عملے کو ریکارڈ کرائے ویڈیو پیغام کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ساتھ چھ جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے ساتھ یہاں بہت تعاون کیا گیا ہے۔‘
جے پی ایم سی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے  پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔
بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیبیوٹر میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: