Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پہلی مرتبہ موٹر سائیکل چلانے کی خوشی بیان سے باہر ہے‘

سعودی لڑکی نیرمین فیرق کا کہنا ہے کہ ’موٹر سائیکل کے بارے میں یہ دعوٰی کہ یہ خطرناک سواری ہے سراسرغلط ہے۔ چلانے والا اسے محفوظ بھی بنا سکتا ہے اور خطرناک بھی۔‘
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نیرمین فیرق نے کہا کہ’ میری نظر میں موٹر سائیکلوں کی دنیا مختلف ہے۔ بچپن سے خواب تھا کہ موٹر سائیکل کامیابی کے ساتھ چلاوں۔ جب پہلی بار موٹر سائیکل خریدی اور اسے چلا کر جو خوشی اسے ملی وہ بیان سے باہر ہے۔‘
نیرمین فیرق نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل مملکت کے باہر چلانا سیکھی ہے۔  جب بھی کسی کو موٹر سائیکل چلاتے دیکھتی تو دلی خواہش ہوتی کہ کاش میں بھی اس ٹیم کا حصہ بنتی۔‘ 
سعودی موٹر سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ ’مملکت کے باہر موٹر سائیکل چلانے کا تجربہ اچھا رہا پھر مملکت واپسی پر اپنی پہچان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ موٹر سائیکل چلانے کا احساس دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کے احساس سے بڑا مختلف ہوتا ہے۔ میں اسے انسان دوست مانتی ہوں کیونکہ موٹر سائیکل سواری سے خوداعتمادی بڑھتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ  سلامتی کے ضوابط جاننے کی بھی کوشش کی اور ان پر عمل بھی کیا۔ اس حوالے سے لاپروائی کا مظاہرہ نہیں کیا، ہمیشہ روڈ پر نظر رہتی ہے۔‘ 
نیرمین فیرق کے مطابق’ اب سعودی لڑکیاں موٹر سائیکل چلانے لگی ہیں۔ انہیں زندگی کے جس شعبے میں بھی خود کو منوانے کا موقع مل رہا ہے وہ اس میں آگے بڑھ رہی ہیں۔‘

شیئر: