Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کے سینٹرل بینکوں میں انشورنس کی نگرانی کا معاہدہ

انشورنس سیکٹر سے متعلق ریگولیٹری معلومات کے تبادلے پر بھی تعاون ہوگا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک نے انشورنس کی نگرانی اور کنٹرول کے شعبے میں تعاون اور فریم ورک بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک بینک کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اداروں نے تربیت اور نگران مہارت کے تبادلے کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ انشورنس سیکٹر سے متعلق نگران اور ریگولیٹری معلومات کے تبادلے پر بھی تعاون کیا ہے۔
اس میں سالوینسی کے قوانین، تکنیکی دفعات کا حساب لگانے کے طریقے، سرمایہ کاری پالیسی کے قواعد کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی، پیروی اور نفاذ سے متعلق طریقہ کار کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت میں مشکوک سرگرمیوں، انشورنس سیکٹر میں دھوکہ دہی،منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق معلومات کے تبادلے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر عرب مرکزی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کونسل آف گورنرز کے 46 ویں عام اجلاس کے موقع پر دستخط کیے گئے جو جدہ میں منعقد ہوا۔
یہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد خدمات اور مالیاتی منڈیوں کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
دونوں مرکزی بینک اپنی منڈیوں میں بین الاقوامی معیارات بالخصوص بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کے نفاذ پر بھی تعاون کریں گے۔
سعودی سینٹرل بینک ساما نے جولائی میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی اداروں کے آڈیٹرز کے لیے پیشہ ورانہ معاوضے کی معیاری انشورنس پالیسی جاری کی تھی۔
مرکزی بینک کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے تعاون سے پائیداری کے تصور کو فروغ دینے اور مالیاتی مارکیٹ میں ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے معیاری پالیسی جاری کی گئی۔
یہ پالیسی مملکت کے اندر پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کے دوران کسی بھی پیشہ ورانہ ناکامی کی وجہ سے ان تمام رقوم کے معاوضے کا احاطہ کرتی ہے جو کہ بیمہ شدہ قانونی طور پر دوسروں کو ادا کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

شیئر: