Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتوں کی نگرانی، ایک ہفتے میں وزارت تجارت کے 18 ہزار تفتیشی دورے

مملکت میں 278 اشیائے صرف کے نرخ خاص طور پر چیک کیے گئے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران بازاروں اور تجارتی مراکز میں اشیائے ضرورت کے نرخوں کی مانیٹرنگ کےلیے وزارت کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے 18 ہزار تفتیشی دورے کیے ہیں‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’تمام تجارتی مراکز میں مصنوعات اور ضرورت کی اشیا کے نرخ چیک کیے گئے‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت بھر میں 278 اشیائے صرف کے نرخ خاص طور پر چیک کیے گئے۔ اس کے لیے الیکٹرانک سسٹم پر ان اشیا کے نرخ اپ لوڈ کیے گئے ہیں‘۔

شیئر: