Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتال کسی آن لائن میڈیکل رپورٹ پر فیس وصول نہ کریں: وزارت صحت

وزارت کا کہنا ہے کہ فیس وصول کرنے والے اداروں کی سرزنش کی گئی ہے (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی وزارت صحت نے ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سرٹیفیکیٹ  سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر کوئی فیس نہ لی جائے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن سہولتیں فراہم کرنے پر کسی بھی مریض یا ہسپتال یا صحت ادارے سے رجوع کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔ آن لائن رپورٹ یا میڈیکل سرٹیفیکیٹ کسی بھی آن لائن کارروائی پر کسی کو زیر بار نہ کیا جائے۔ 

اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں

وزارت صحت نے یہ پابندی اس تفتیشی مہم کے بعد جاری کی ہے جس کے تحت انسپکٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ ہسپتال اور ہیلتھ سینٹرز آن لائن سہولتوں کی فراہمی پر رجوع کرنے والوں یا مریضوں سے کوئی فیس تو نہیں لے رہے ہیں۔ 
وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میڈیکل لِیو سرٹیفکیٹ یا کسی میڈیکل رپورٹ کے لیے آن لائن رجوع کرنے پر فیس وصول نہ کی جائے۔
’آن لائن سروس کی سہولت کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔‘ 

اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں

وزارت صحت کے مطابق ’یہ سہولتیں فراہم کرنے پر فیس وصول کرنے والے اداروں کی سرزنش کی گئی ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: