Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے بیٹوں کی ایئرپورٹ پر لوگوں کے ساتھ سیلفیاں

عمران خان کے بیٹے ان کی تیماداری کے لیے لاہور آئے تھے۔ فوٹو: سکرین گریب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان برطانیہ روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بنوائیں۔ 
فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کرنے جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے۔ 

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے بعد سامنے آنے والی یہ پہلی تصاویر ہیں۔

دونوں بیٹوں نے اپنے والد عمران خان کے ساتھ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھ دن قیام کیا۔

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے روانگی کے وقت قاسم اور سلیمان کی سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں چیئرمین تحریک انصاف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: