Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر آنے والے گاڑی کا مختار نامہ ابشر سے حاصل کرسکیں گے

مسروقہ اور لاپتہ نمبر پلیٹس کی رپورٹ بھی آن لائن کی جاسکے گی (فوڈو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے ابشر کے ذریعے مزید پانچ آن لائن سہولتوں کا افتتاح کیا ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی نگرانی میں یہ کام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)  کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔ 
اخبار 24  کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیرملکی آئندہ گاڑیوں کی گم شدہ یا ضائع ہونے والی نمبر پلیٹ آن لائن حاصل  کرسکیں گے۔ منفرد لوگو کے ساتھ نئی نمبر پلیٹ طلب کرسکیں گے۔
 محکمہ ٹریفک سے رجوع کیے بغیر مختلف نمبر پلیٹ آن لائن طلب کرسکیں گے۔ مسروقہ اور لاپتہ نمبر پلیٹس کی رپورٹ بھی آن لائن کی جاسکے گی۔ 
سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والے اپنی گاڑی کے استعمال کا مختار نامہ بھی آن لائن بنواسکیں گے۔ 
 اس سہولت کے تحت رینٹ اے کار ایجنسیاں وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو رینٹ اے کار چلانے کے لیے مختار نامہ جاری کرسکیں گی۔
نئی سہولت کے تحت ایئرگن پرمٹ بھی آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔ اسلحہ فروخت کرنے والی دکانیں ایئرگن کے پرمٹ کی  کارروائی آن لائن کراسکیں گی۔ چٹانوں سے متعلق پرمٹ بھی آن لائن جاری کرایا جاسکے گا اور متعلقہ ادارے اس قسم کے پرمٹ کی کارروائی ازخود آن لائن کرسکیں گے۔ 

شیئر: