Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دمام کے تجارتی مرکز اور مکان میں آتشزدگی، ایک زخمی

متاثرہ مکان میں موجود خاتون اور اس کے شیرخوار کو بحفاظت نکال لیا(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)  
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں  محکمہ شہری دفاع  نے کہا ہے کہ’ دمام کے الضباب محلے کے تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق  محکمہ شہری دفاع نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ سے ایک شخص جھلس گیا اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا‘۔ 

آگ سے جھلسنے والے شخص کوعلاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

علاوہ ازیں دمام کے البادیہ محلے کے ایک مکان میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے متاثرہ مکان میں موجود ایک خاتون اور اس کے شیرخوار کو بحفاظت نکال لیا۔  

شیئر: