Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں جہاز کے پہیوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات جاری

گیمبین حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ’لاش کو پہیوں سے نکالا جا چکا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
افریقی ملک گیمبیا سے برطانیہ پہنچنے والی فلائٹ کے پہیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے مطابق گیمبیا کے حکام نے کہا ہے کہ ’گیمبیا کی حکومت کو بہت ہی افسوسناک خبر ملی ہے۔‘
’سوسیکس میٹرو پولیٹن نے بتایا کہ 5 دسمبر کو بنجول سے لندن جان والی برطانوی ٹی یو آئی ایئرویز کی فلائٹ سے ایک لاش ملی۔‘
’اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاہ فام شخص کی لاش جہاز کے پہیوں سے ملی، لیکن اس کے پاس کوئی کاغذات نہیں تھے جن سے اس کی شناخت کی جا سکتی، لہٰذا ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ گیمبیا کا شہری تھا۔‘
گیمبین حکومت کے ترجمان ابریما سانکیرے نے کہا کہ ’لاش کو پہیوں سے نکالا جا چکا ہے اور ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حکومت برطانوی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے اور ڈی این اے کیا جا رہا ہے تاکہ لاش کی شناخت کی جا سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’برطانوی پولیس کے ساتھ رابطے کے علاوہ حکومت خود بھی اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرے گی اور عوام کو مطلع کرے گی۔‘
اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ایمسٹرڈیم پولیس نے کینیا سے آنے والے ایک کارگو جہاز کے اگلے پہیے سے ایک شخص کو ڈھونڈا تھا۔ 2019 میں کینیا سے فرار ہونے والا مشتبہ شخص برطانیہ میں جہاز سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔   

شیئر: