Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید ایک ہزار 282 بارودی سرنگیں صاف

مسام نے اب تک ح تین لاکھ 80 ہزار887  بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 282 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں میں 6 اینٹی پرسنل، 123 اینٹی ٹینک، ایک ہزار 151 بغیر دھماکے والی جب کہ 2 دھماکہ خیز تھیں۔
مسام کی ٹیموں نے عدن، الضالع، الحدیدہ، شبوہ، تعزاورمارب میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام پروجیکٹ کے تحت حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
پروجیکٹ مسام نے اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 80 ہزار887  بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: