Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جورجینا روڈریگوز رونالڈو کے بیٹے کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں

ارجنٹائنی ماڈل نے رونالڈو کو گلے لگاتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
ارجنٹائن کی معروف ماڈل 28 سالہ جورجینا روڈریگز سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ٹریننگ کے دوران اس کی مدد کرتی نظر آ رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی معروف کلب النصر کے کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی سیشن میں موجود ہیں۔

جینے کے لیے بہت سی خوبصورت چیزیں ابھی باقی ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

سوشل میڈیا پر انسٹاگرام میں جاری ہونے والی تصاویر میں جورجینا کو رونالڈو کے چھوٹے بیٹے میٹیو کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کے ساتھ خوشیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں ارجنٹائنی ماڈل نے رونالڈو کو گلے لگاتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے میں جورجینا ہوں جو سٹار فٹبالر رونالڈو کی دیرینہ دوست ہے۔

سوشل میڈیا میں بہت سے شائقین جورجینا کا انداز اپنا رہے ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ جینے کے لیے بہت سی خوبصورت چیزیں ابھی باقی ہیں۔
اس تصویر میں رونالڈو پیلی اور نیلی جرسی پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے ٹریننگ سیشن کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور وہ النصر ٹیم کے ساتھ اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

معروف ماڈل نے منفرد میک اپ کے ساتھ خاص شہرت حاصل کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سعودی عرب آمد کے بعد سے ماڈل جورجینا روڈریگز نے اپنے منفرد میک اپ اور فیشن  کی خاص جھلک کے ساتھ خاص شہرت حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بہت سے شائقین ان کے انداز کو اپناتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔
 

شیئر: