Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کی دوست جورجینا کی بچوں کے ہمراہ شاپنگ، وڈیو وائرل 

جورجینا روڈریگز بچوں کے ہمراہ ٹریک سوٹ میں نظر آرہی ہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی فٹبال کلب النصر کے معروف پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی دوست جورجینا روڈریگز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے  ہمراہ ریاض کے کنگڈم ٹاورمال میں شاپنگ کے لیے موجود ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں  جورجینا روڈریگز اپنے بچوں کے ہمراہ ٹریک سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔
سعودی شہری رونالڈو اور ان کی دوست کی سعودی عرب میں مصروفیات کے دوران  تصاویر اور وڈیو میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
سعودی شہریوں نےمرسول پارک سٹیڈیم میں جورجینا کی بچوں کے ہمراہ آمد کی وڈیو اور تصاویربھی شیئر کی ہیں۔
بعض صارفین اس پر بھی رائے دے رہے ہیں کہ رونالڈ کے بچے کن سعودی سکولوں میں داخلہ لیں گے۔ بعض صارفین نے تفریحی مقامات اور ان ریستوران کے نام بھی تجویز کیے جہاں رونالڈ کی فیملی کو جانا چاہیے۔
سعودی صارفین نے عربی زبان میں خیر مقدمی کلمات کہنے پر جورجینا کی تعریف کی ہے۔ جورجینا جب مرسول پارک سٹیڈیم پہنچی تھیں تو انہوں نے استقبال کے لیے موجود شائقین کا خیر مقدم ’ھلا و مرحبا‘ کہہ کر کیا تھا۔  
سعودی شہری ان کی زبان سے یہ جملہ سن کر خوش ہوئے اور انہوں نے پرجوش نعرے لگائے تھے۔
جورجینا روڈریگز نے اپنے انسٹا گرام کے پیج پر مرسول پارک سٹیڈیم میں خیر مقدمی تقریب کے حوالے سے لکھا کہ ’اس شاندار خیرمقدم پر سعودی عرب کا بہت بہت بہت شکریہ۔‘
’ہم انصر کلب کے ساتھ اس نئے اڈونچر کے لیے بہت پر جوش ہیں اورہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اسے انجام دیا‘۔

شیئر: