Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: جانوروں میں وبائی امراض کا پتہ لگانےوالا پروگرام جاری

جانوروں میں وبائی امراض کے خطرات محدود ہوں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نے جمعرات کومملکت میں مویشیوں کے امراض میں پائی جانے والی وبائی امراض کا پتہ لگانے والے پروگرام ’وقا‘ اورادارہ جاتی آمدن قانون کا افتتاح کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الفضلی نے وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئرایمن الغامدی کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا۔
سینٹر نے توجہ دلائی ہے کہ ادارہ جاتی آمدن قانون افرادی قوت، مالیاتی وسائل، سودا جات کے امور اور ٹھیکوں سے براہ راست تعلق کے باعث مملکت کے اہم قوانین میں سے ایک ہے۔ اس کی بدولت فیصلوں کے لیے درکار ڈیٹا سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا اور فیصلوں کے سلسلے میں شفافیت کا معیار بلند ہوگا۔ کام میں آسانی پیدا ہوگی۔ 
مملکت میں جانوروں کے امراض میں وبائی صورتحال کا پتہ لگانے والے پروگرام کا اجرا کثیر المقاصد ہے۔ اس کی بدولت جانوروں میں وبائی امراض کے خطرات محدود ہوں گے۔ بروقت معلومات مہیا ہونے کی وجہ سے اقدامات میں سہولت ہوگی۔ متعلقہ ادارے مل جل کر کام کرسکیں گے۔ معاشرے میں موجود وسائل اور سہولیات کے تناظر میں درست اور موثر فیصلے کیے جاسکیں گے۔ 

شیئر: