Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے : بلال اور وسیم کی 260رنز کی پارٹنرشپ

ذیشان ،کامران ، بلال ، وسیم ،علی ، فیصل، انیش اور عرفان نے سنچریاں اسکور کیں‘ چھٹے مرحلے میںپرُجوش میچز کھیلے گئے‘کے ایف ایس ایچ ریاض واریرٔز نے ایک دن میں2کامیابیاں سمیٹیں

ناصر عباسی ۔ ریاض

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ویسٹرن یونین کے تعاون سے کھیلے جا رہے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے میںپرُجوش میچز کھیلے گئے ۔ اسی دوران ایک میچ میںبلال وانی اور وسیم جٹ کے درمیان260رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔بلال وانی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 145 رنزجبکہ وسیم جٹ نے62 گیندوں پر 121رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔ تفصیلات کے مطابق الخرج لیگ میںکے ایف ایس ایچ ریاض واریرٔزکی ٹیم نے لاہور بادشاہ کے خلاف 75 رنزسے کامیابی حاصل کی۔کے ایف ایس ایچ ریاض واریرٔز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر242 رنزکا ہدف دیاجس میں ناصر عباسی48 اورثاقب سلیم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔یاسر مقبول نے 3 جبکہ اویس اورطاہر نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔242رنز کے تعاقب میں، لاہور بادشاہ کی ٹیم167 رنزہی بنا سکی جس میں ملک فہد 85 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔امتیاز احمدنے 3 جبکہ افتخار علی نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سماء اسٹیل نے لاہور لائنز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔لاہور لائنز نے197 رنزکا ہدف دیاجس میں نعمان نے64 اور اویس نے 36 رنز بنائے جبکہ کامران، عدنان اور رضوان نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں سماء ا سٹیل نے مطلوبہ ہدف19.2اوورزمیں حاصل کر لیا جس میںعمران خان79 اورآصف بٹ54 رنز بنا کر حاوی رہے ۔ سلیم نے2وکٹیں حاصل کیں۔ کے ایف ایس ایچ ریاض واریرٔز نے ایک ہی دن میں دوسرا میچ کھیلااور پاکستان فالکنز کو بھی 75 رنز سے مات دی۔کے ایف ایس ایچ ریاض واریرٔز کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر267 رنزکا ہدف مرتب کیاجس میںایاز محمد62،امجد علی 53، ثاقب سلیم 45 اور ناصر عباسی 41 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ فاروق نے 3کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان فالکنز9 وکٹوں کے نقصان پر192 رنز بنا پائی جس میںحمزہ عباسی نے 51 اور شیر افگن جدون نے 47 رنز بنائے جبکہ متین عباسی اورامتیاز احمد نے2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ حریمالہ لیگ میںلاہور بادشاہ گرین نے کشمیر اسٹرائیکرز کے خلاف 4 وکٹوںسے کامیابی حاصل کی۔ کشمیر اسٹرائیکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز کا ہدف دیا جس میں مشتاق 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عاطف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں،لاہور بادشاہ گرین نے میچ 18.5 اوورز میںجیت لیا جس میںذیشان بٹ نے104 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ مشتاق نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کے ایف ایس ایچ گرین نے کوہسارسی سی کو35 رنز سے شکست دی۔کے ایف ایس ایچ گرین کی ٹیم نے6وکٹوں کے نقصان پر234 رنز کا ہدف دیا جس میں ناصر 77اورعبید 59 رنز بنا کر حاوی رہے جبکہ ناصر عباسی جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں، کوہسارسی سی 7 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز بنا پایا جس میں شفیق نے 52 اور ناصر عباسی جونیئر نے 29رنز بنائے۔منصور نے 3 جبکہ عالم نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔سنمار سی سی کی ٹیم نے مسلم سی سی کو66 رنز سے شکست دی۔سنمار سی سی کی ٹیم نے180 رنز کا ہدف دیا ۔جس میںزین الحسن نے 65 رنز بنائے۔وقاص نے 4 جبکہ سلیم اور افضل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں مسلم سی سی 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںاظہر نے 45 رنز بنائے ۔ذیشان نے 3 جبکہ ذین الحسن ا ورنواس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔فالکنز سی سی کی ٹیم نے کراچی ڈالفنزکے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی ڈالفنزکی ٹیم نے3وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کا ہدف مرتب کیاجس میںسعید نے91 اور فہدنے 52 رنز اسکور کئے جبکہ عبدالمجید نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں، فالکنز سی سی نے بڑا ہدف بآسانی15.4اوورز میں حاصل کر لیاجس میں کامران اکرم نے 32 گیندوں پر 106 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ عتیق نے 57 رنز کا اضافہ کیا۔ راحیل نے2 کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرکٹ سماروانے روڈایکو اسٹیلیٔنز کو56 رنز سے مات دی۔کرکٹ سماروا نے6 وکٹوں کے نقصان پر 243رنز کا ہدف دیا جس میںاحسن 68اور عاصم62 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔داؤد نے3 جبکہ عدیل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں روڈایکو اسٹیلیٔنز 187 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔حمزہ نے 36 رنز بنائے۔احسن نے3 وکٹیں حاصل کیں۔فونٹی اسٹار کی ٹیم نے پاکستان فالکنزریڈ کو46رنز سے شکست دی۔فونٹی اسٹارنے1 وکٹ کے نقصان پر277 رنز کابڑا ہدف دیا جس میںبلال وانی اور وسیم جٹ کے درمیان260رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔بلال وانی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 145 رنزجبکہ وسیم جٹ نے62 گیندوں پر 121رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔جواب میںپاکستان فالکنزریڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر231رنز بنا سکی جس میںندیم نے136 اوریاسرنے 48رنز اسکور کئے۔غلام نے3 جبکہ آفاق نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ الحربی سی سی کی ٹیم نے سپر سی سی کو110رنز سے شکست دی۔الحربی سی سی نے3وکٹوں کے نقصان پر225 رنز بنائے جس میں علی حسین نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 جبکہ ارشد 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔عمرنے2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں، سوپر سی سی115رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لقمان نے 44 رنز اسکور کئے جبکہ شاہد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حائر لیگ میں گرین بنگلہ سی سی کی ٹیم نے پختونخوا گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوںسے مات دی۔پختونخوا گلیڈی ایٹرزنے186رنز کا ہدف دیا جس میں افتخارنے 64اور شفیق نے 40 رنز اسکور کئے جبکہ الامین نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں،گرین بنگلہ سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف14.3 اوورز میں حاصل کر لیاجس میںشاہد اور مصطفی نے بالترتیب 89 اور 73 رنزکی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔ایشیا الیون نے کشمیر الیون کو 2وکٹوں سے شکست دی۔ کشمیر الیون نے4 وکٹوں کے نقصان پر171 رنز کا ہدف دیا ۔عارف نے 81 اورخرم نے 44رنز بنا ئے ‘ خالدنے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ جواب میں،ایشیا الیون نے مطلوبہ ہدف18.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔سلیمان الیون نے ڈیٹیکون ایگلز کو56 رنز سے مات دی۔ سلیمان الیون نے6 وکٹوں کے نقصان پر231 رنز کا ہدف دیا۔فیصل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے110 رنزاسکور کئے۔ جواب میں ، ڈیٹیکون ایگلز 9 وکٹوں کے نقصان پر175 رنزبناپائی ۔زبیرنے 5 جبکہ رانا نویدنے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انڈین اسٹرائیکرز نے اتحادسی سی کے خلاف 9وکٹوںسے کامیابی حاصل کی۔ اتحاد سی سی نے164رنز کا ہدف مرتب کیاجس میںنستر اور فیض اللہ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ، انڈین اسٹرائیکرز نے میچ 15.2 اوورز میں جیت لیا۔انیش اشوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ پرسانتھ نے 46 رنز کا اضافہ کیا۔وائٹ اسٹار سی سی نے ٹائیگرز سی سی کو6 وکٹوں سے شکست دی۔ٹائیگرز سی سی کی ٹیم نے214 رنز بنائے جس میںسلیش نے 80 رنز اسکور کئے ۔ جواب میں ، وائٹ اسٹار سی سی نے مطلوبہ ہدف18.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔عرفان ساگر نے 101 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ نعیم نے 67 رنز کا اضافہ کیا۔ریاض فائٹرز پی پی ایف نے بلیک کیپس سی سی کو 5وکٹوں سے شکست دی۔بلیک کیپس سی سی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر182 رنزبنائے جس میںکامران نے3وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں،ریاض فائٹرزپی پی ایف نے مطلوبہ ہدف16.2 اوورز میں حاصل کر لیاجس میںعادل 53رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ چیلنجرز الیون نے پی ٹی آئی سی سی کو 4 وکٹوں سے مات دی۔پی ٹی آئی سی سی نے4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنزکا ہدف دیا ۔ایاز نے 72 رنز بنائے ۔جواب میں،چیلنجرزالیون نے مطلوبہ ہدف16.4اوورز میں حاصل کر لیا جس میںحبیب نے 50 اورجنیذ نے 43رنز اسکور کئے۔ ٹی بی سی سی نے سعودی جیگوارز جونیئرزکو28 رنز سے شکست دی۔ ٹی بی سی سی نے5 وکٹوں کے نقصان پر225 رنزکا ہدف دیاجس میں فیصل موگرل 91،شریف 54 اورحکیم 44 رنز بنا کر حاوی رہے جبکہ فیصل نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں، سعودی جیگورز جونیئرز5 وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بنا پائی ۔فیصل نے 85 رنز اسکور کئے جبکہ اسرار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ درعیہ لیگ میں،سہام سی سی کی ٹیم نے کے اے ایم ایس انڈو پاک سی سی کو24 رنز سے شکست دی۔ سہام سی سی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر207 رنزکا ہدف دیا جس میںنوید نے 68 اور نور نے47 رنز بنائے جبکہ وجاہت نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں،کے اے ایم ایس انڈو پاک 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںونکا ٹا نے 54 اور حسین نے 37 رنز بنائے ۔شہاب الدین نے 4 جبکہ طاہر نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔آفریدی سی سی نے اسمارٹ ارتکاز سی سی کے خلاف14 رنزسے کامیابی حاصل کی۔ آفریدی سی سی نے9 وکٹوں کے نقصان پر215 رنز کا ہدف دیا جس میںسجاد 61 اور شاہد 59 رنز بناکرنمایاں رہے ۔ شکیل نے 4جبکہ فیصل نے3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسمارٹ ارتکاز سی سی 201رنز پر ڈھیر ہو گئی۔عمیر نے 58 اورفیصل نـے 50 رنز بنائے ۔ فراز نے3وکٹیں اپنے نام کیں۔ریاض زلمی نے سمیشرز سی سی کے خلاف 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سمیشرز سی سی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر179 رنزکا ہدف مرتب کیا ۔ عرفان نے 3جبکہ اسلم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ریاض زلمی نے مطلوبہ ہدف18 اوورز میں حاصل کر لیا۔عمران نیازی ناقابلِ شکست 96 جبکہ عدنان 74 رنز بنا کر حاوی رہے۔ ریاض واریٔرزسی ایس کے نے کراچی کنگز کو21 رنز سے شکست دی۔ریاض واریٔرزسی ایس کے نے 180 رنز بنائے جس میںشاہ جی نے 39اور وقار نے 32 رنز اسکور کئے۔نصار نے 3 جبکہ علی نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں کراچی کنگز159 رنز بنا سکی ۔زاہد نے 4جبکہ عبدالغفور نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فونکس سی سی نے رائل اسٹرائیکرز کو4 وکٹوں سے شکست دی۔رائل اسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر142 رنزکا ہدف مرتب کیا جس میںشبیر نے 40 رنز بنائے جبکہ عمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں، فونکس سی سی نے میچ15 اوورز میں جیت لیا ۔حسیب نے 50 رنز بنائے جبکہ شسوتھ اور شبیر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پی ٹی آئی ٹائیگرز سی سی نے وائٹ اسٹار گرین سی سی کو 6وکٹوںسے مات دی۔وائٹ اسٹار گرین سی سی نے157رنزکا ہدف دیا جس میںاکبر نے 33 رنز بنائے ۔جواب میں،پی ٹی آئی ٹائیگرز سی سی نے میچ15.1 اوورز میں جیت لیا ۔ٹی سی ایس سی سی نے کنگ لائنز الیون کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔ کنگ لائنز الیون نے 132 رنز بنائے جس میں جیول نے 34 رنزاسکور کئے جبکہ سوریا نے6 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میںٹی سی ایس سی سی نے مطلوبہ ہدف18.1 اوورز میں حاصل کر لیاجس میں پرشانت نے39رنز اسکور کئے ۔ بابو نے 4 جبکہ ٹانجت نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بٹگرام زلمی نے پاکستان الیون کو 24 رنز سے مات دی۔بٹگرام زلمی نے7 وکٹوں کے نقصان پر204 رنز کا ہدف دیا جس میںنوید نے 50 اور شاہد نے 44 رنز بنائے جبکہ عثمان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان الیون 7وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا پائی ۔فیصل نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

٭٭٭٭٭٭

شیئر: