Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے نئے بجٹ میں متوقع خسارہ 6.8 ارب دینار 

نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 19.5 ارب دینار لگایا گیا ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
کویتی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ’ نئے مالی سال 2024-2023 کے قومی بجٹ کا مسودہ  پارلیمنٹ کو بھیج دیا ‘۔ 
’نیا بجٹ یکم اپریل سے لاگو ہوگا۔ اخراجات کا تخمینہ 26.3 ارب دینار کا ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کویتی وزارت خزانہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ’ نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 19.5 ارب دینار ہے۔ 88 فیصد آمدنی  پیٹرول پر منحصرہے‘۔ 
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ’ نئے بجٹ میں متوقع خسارہ 6.8 ارب دینار ہے۔ اس میں 80 فیصد اخراجات کا تعلق سبسڈی اورملازمین کی تنخواہوں سے ہے‘۔
تیل کے ماسوا ذرائع سے قومی بجٹ میں 19 فیصد آمدنی متوقع ہے۔ آزاد اداروں کا کل منافع  4 ارب دینار ریکارڈ کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ نئے قومی بجٹ میں ایک بیرل تیل کی قیمت کا تخمینہ 70 ’ڈالر کا لگایا گیا ہے جو بین الاقوامی تیل مارکیٹ کے موجودہ نرخ سے پندرہ ڈالر کم ہے۔ 

شیئر: