Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مقابلہ حسن ’مس ورلڈ‘ کی تقریب رواں برس امارات میں ہوگی

مس ورلڈ لمیٹڈ کی چیئرپرسن جُولیا مورلے نے اعلان کیا کہ ’71 واں مس ورلڈ فیسٹیول امارات میں ہوگا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
 دنیا کے مشہور مقابلہ حسن ’مس ورلڈ‘ کی تقریب رواں سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق مس ورلڈ 2023 میں مشرق وسطیٰ آنے کو تیار ہے۔
مس ورلڈ لمیٹڈ کی چیئرپرسن جُولیا مورلے نے پیر کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 71 واں مس ورلڈ فیسٹیول متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Miss World (@missworld)

جُولیا مورلے نے مزید بتایا کہ ’مس ورلڈ آرگنائزیشن ابھی مزید تفصیلات جس میں تاریخ اور مقام شامل ہیں بتانے سے قاصر ہے۔‘
آخری مرتبہ مس ورلڈ کے مقابلے کی تقریب مارچ 2022 میں پیورٹورِیکو میں منعقد ہوئی تھی جس میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیرولینا بیلاوسکا کو مس ورلڈ کا خطاب دیا گیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Miss World (@missworld)

کیرولینا بیلاوسکا کو جمیکا سے تعلق رکھنے والی ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ کا تاج پہنایا تھا۔
گذشتہ سال منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں یو اے ای کی نمائندگی پامالا سرینا نے کی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال یو اے ای میں ہونے والے مقابلے کے لیے خواہش مند ایسے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں جو غیرشادی شدہ ہوں، ان کے بچے نہ ہوں اور عمر 17 سے 27 کے درمیان ہو۔

شیئر: