Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحافت سے وزارت کا سفر‘ سعودی عرب کے نئے وزیر اطلاعات کون ہیں؟

سلمان بن یوسف الدوسری منجیمنٹ اینڈ اکنامکس میں گریجویٹ ہیں (فائل: فوٹو سبق)
سعودی عرب کے نئے وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ ’ایس آر ایم جی‘ کے ساتھ 1998 میں کیا۔ صحافت سے وزارت کا سفر طے کیا ہے۔
 نئے وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری منجیمنٹ اینڈ اکنامکس میں گریجویٹ ہیں۔
العربیہ کے مطابق  ایس آر ایم جی میں الاقتصادیہ، الشرق الاوسط لندن کے ایڈیٹر انچیف رہے ہیں۔ مئی 2021 سے العربیہ چینل اور الحدث چینل میں ایڈیٹرز کونسل کے رکن ہیں۔
علاقائی اور بین الاقوامی  نیوزکوریج کرنے والے صحافیوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے عالم عرب، اسلامی دنیا اور بین الاقومی ایشوز کو اجاگر کیا۔ سعودی اور خلیجی امور کے تجزیہ کار بھی ہیں۔
سلمان بن یوسف الدوسری الرجل میگزین کے ایڈیٹر انچیف بھی رہے۔ یہ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کا میگزین ہے جو عرب دنیا کی منتخب شخصیات کے طرز حیات کو نمایاں کرتا ہے۔
 2014 میں المجلہ کے ایڈیٹر انچیف بھی رہے۔ یہ عربی اور انگریزی زبانوں میں لندن سے شائع ہونے والا میگزین ہے۔
سبق کے مطابق مئی 2021 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انہیں کنگ عبدالعزیز آرڈر درجہ دوم سے بھی نوازا ہے۔

شیئر: