Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پانچ سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا کیسے جاری کرائیں؟

فیملی ویزا ہولڈر کو 90 دن تک امارات میں قیام کی اجازات ہو گی۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت شہریت کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سمارٹ سسٹم کے ذریعے پانچ سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا متعارف کرایا ہے۔ کسی بھی ملک کے شہری مقررہ شرائط پور ی کرکے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ’فیملی ویزا ہولڈر کو 90 دن تک امارات میں قیام کی اجازات ہو گی۔ اس میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ویزے کے اجرا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر امارات آنا ہو گا بصورت دیگر ویزا منسوخ کردیا جائے گا۔‘
وفاقی ادارے نے بتایا کہ ’18سال سے کم عمر بچے فیملی ویزے میں شامل ہوں گے جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویزے کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’فیملی سیاحتی ویزے کا زر ضمانت تین ہزار 25 درہم مقرر ہے۔ ویزا فیس جس میں ہیلتھ انشورنس شامل ہوگی 750 درہم ہے۔‘
ادارے نے فیملی ویزے کے لیے نو شرائط مقرر کی ہیں۔ ان میں لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ چھ ماہ کا بینک سٹیٹمنٹ جس پر بینک کی مہر لگی ہوئی ہو، 4 ہزار ڈالر بینک بیلنس اورامارات سے ہیلتھ انشورنس کرانا شامل ہے۔ ویزے کا دورانیہ 180 دن ہوگا۔
’ویزے کے اجرا کے بعد سال میں ایک مرتبہ مزید 90 دن کی توسیع کرائی جا سکے گی۔ ہر سال 90 دن کا حساب عیسوی کیلنڈر کے بجائے ویزے کے اجرا کی تاریخ سے ہوگا۔ ویزا مٹی پل اور پانچ سال کے لیے جاری کیا جائے گا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’امارات میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی صورت میں ویزا منسوخ ہو جائے گا۔‘

شیئر: