Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زائرین حرمین میں فوٹو اور وڈیو گرافی سے گریز کریں‘

کسی کی اجازت کے بغیر اس کی فوٹوگرافی نہ کی جائے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت حج وعمرہ)
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’حرمین میں فوٹو اور وڈیو گرافی کے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی عکس بندی نہ کی جائے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ’حرمین میں تصویرکشی کےآداب‘ کے عنوان سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ ’زائرین مسجد الحرام میں عبادت کے لیے آئے ہیں۔ فوٹو اور وڈیو گرافی میں مشغول نہییں ہونا چاہیے‘۔ 
ہدایات نامے میں مزید کہا گیا کہ’ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی فوٹوگرافی نہ کی جائے۔ دوسروں کا احترام کریں یہ آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے‘۔ 
تصویر بناتے وقت ازدحام کے دوران جب آپ رکتے ہیں تو اس صورت میں ازدحام میں اضافہ ہوجاتا ہے جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔
حرمین میں راہ گزر پر اگرکوئی شخص چند لمحات بھی کھڑا ہوجائے تو اس کےعقب میں آنے والی لائن متاثر ہوتی ہے جس سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے اس لیے اس امرکا خیال رکھیں کہ عبادت کے مقام پر کسی کی حق تلفی کا سبب نہ بنیں۔ 

شیئر: