Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے مسجد اقصی پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی مذمت

اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں اس اقدام سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ’ قبلہ اول مسجد اقصی کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کا گھس آنا امن کوششوں کو سبوتاژ کرے گا‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی  مذمت کرتے ہوئے اسے سختی مسترد کردیا ہے۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصی میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی۔ یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام پر زور دینے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے‘۔
سعودی دفتر خارجہ نے مملکت کے روایتی موقف کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل  تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے  گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب چاہتا ہے کہ 1967 کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو‘۔ 

شیئر: