Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دنیا کا بہترین سیاحتی قریہ؟

العلا قریے کے مکانوں کی دیواریں خوبصورت گل بوٹوں سے آراستہ ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
العلا کے قدیم قریے کو 2022  میں دنیا کے بہترین سیاحتی قریے کے طور پر منتخب کرلیا گیاہے ۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ قریے کا انتخاب ماہرین نے مختلف حوالوں سے تحقیقی مطالعے کے بعد کیا ہے۔ 
العلا قریے کے مکانات کی دیواریں خوبصورت گل بوٹوں سے آراستہ ہیں۔  یہاں روزمرہ کی زندگی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام سہولتیں موجود ہیں۔ مساجد، گھر، بازار اور ثقافتی قدرو قیمت اجاگر کرنے والی اشیا بھی ریکارڈ پرآئی ہیں۔ 
رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ یہاں دیواروں پر موجود تصویروں اور نقش و نگار سے پتہ چلتا ہے کہ قریے کےباشندے اپنا ایک ثقافتی معیار رکھتے تھے۔ 
العلا کے قدیم قریے کے مکانات کی دیواروں کے رنگ بھی مختلف امور کا پتہ دے رہے ہیں۔ 
جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہاں کے مکانات اعلی درجے کے نقش و نگار سے آراستہ ہیں۔
ان میں العلا کلچرل ویلی کے مکانات خاص طور پر قابل دید ہیں۔انہیں امتیازی خصوصیات کی وجہ سے العلا کے قدیم قریے کو دنیا کا بہترین سیاحتی قریہ قرار دیا گیا ہے۔ 

شیئر: