Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فون رابطہ 

مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران امارات اور اسرائیل  کے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امارات کے تعلقات کو امن اور ترقی کی خاطر سٹراٹیجک آپشن سے تعبیر کیا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’امارات، اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانا چاہتا ہے‘۔ 
امارات کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’ابراہیمی معاہدے‘ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ  کےلیے موزوں سٹریکچر مہیا کردیا ہے‘۔ 
 ’امارات تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھے گا‘۔
شیخ محمد بن زاید نے یکم اپریل 2023 سے دونوں ملکوں کے درمیان جامع اقتصادی شراکت کے معاہدے پر عمل درآمد کے اقدام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’امارات امن و استحکام کے عمل کی تقویت اورعلاقے میں کشیدگی سے گریز کے لیے اسرائیل عرب بھائیوں اور بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس حوالے سے ہر اچھی کوشش کا ساتھ دیں گے‘۔ 

شیئر: