Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اپریل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ( فوٹو: خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 31 مارچ کو اپریل 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔‘
 پیٹرول سپر 98  مارچ میں 3.01 درہم فی لٹر ملے گا۔ مارچ میں اس کی قیمت 3.09 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جومارچ میں 2.97 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.90 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.82 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ مارچ میں 2.90 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی قمیت میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.03 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت مارچ میں 3.14 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: